شوہر نے اچانک بیوی کو چھوڑ دیا، وجہ سمجھ نہ آئی، لیکن پھر اچانک خاتون نے سوشل میڈیا پر اُس کی ایسی تصویر دیکھ لی کہ غصہ آسمان پر جا پہنچا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا اور اسے چھوڑنے کی وجہ تک نہ بتائی۔ پھر ایک روز خاتون نے اپنے سابق شوہر کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر دیکھ لیں کہ وہ غصے سے لال پیلی ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کی 6سال قبل میکس نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، جس نے چند ہفتے قبل اسے طلاق دے دی۔ خاتون یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ میکس نے اسے طلاق کیوں دی تاہم گزشتہ دنوں اس نے میکس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصاویر دیکھیں جن میں وہ کسی اور خاتون کے ساتھ بوس و کنار کر رہا ہوتا ہے۔
یہ تصاویر دیکھ کر اس خاتون کو سمجھ آ گئی کہ میکس نے اسے کیوں چھوڑا تھا۔ خاتون نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس لڑکی کانام لیزا تھا جس کے ساتھ اس کے شوہر کا چکر چل رہا تھا۔ خاتون نے یہ تصاویر دیکھ کر اس قدر غصے میں آ گئی کہ اپنے سابق شوہر سے ملنے چلی گئی تاکہ اس سے پوچھ سکے کہ اس نے یہ کیا حرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے میکس کو اس کے انسٹاگرام والی تصاویر دکھا کر پوچھا کہ کیا مجھے چھوڑنے کی یہی وجہ تھی؟ تاہم میکس نے الٹا اپنی سابق بیوی کو ہی ’پاگل‘کہہ دیا اور وہاں سے اٹھ کر چلا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ”اگر میکس مجھے پہلے ہی بتا دیتا کہ اس کا کسی خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے اور وہ مجھے چھوڑنا چاہتا ہے تو مجھے اتنی تکلیف نہ ہوتی، جتنی اب ہوئی۔ وہ میرے ساتھ شادی شدہ ہوتے ہوئے باہر چکر چلاتا رہا اور پھر کوئی وجہ بتائے بغیر مجھے چھوڑ بھی دیا۔“