”فنچ، سمتھ اور وارنر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور اگر ہم نے۔۔۔“ وہاب ریاض نے ایسی بات کہہ دی کہ ماہرین کرکٹ بھی ان کی ہاں میں ہاں ملائیں
پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں تاہم ان کیخلاف پلان تیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ”وارنر، سمتھ اور فنچ ورلڈکلاس بلے باز ہیں اور حریف ٹیموں کیلئے تباہ کن بھی ہیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں آسٹریلین ٹیم ان تینوں پر کس قدر انحصار کرتی ہے۔ اگر ہم نے ان تینوں کھلاڑیوں کو جلد آﺅٹ کر لیا تو میرے خیال سے ہم آسٹریلیا کی باقی بیٹنگ لائن کو باآسانی زیر کر سکتے ہیں۔“
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔