بھارت کیخلاف میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی میدان میں ہی الٹیاں کرنے لگے مگر کیوں؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

بھارت کیخلاف میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی میدان میں ہی الٹیاں کرنے لگے مگر ...
بھارت کیخلاف میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی میدان میں ہی الٹیاں کرنے لگے مگر کیوں؟ انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران فضائی آلودگی کے باعث 2 بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے فیلڈ پر ہی الٹیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں مقابلے کے دوران دو مہمان کھلاڑیوں کی حالت خراب ہوگئی تھی جن میں سے ایک سومیا سرکار تھے جوکہ میدان میں ہی الٹیاں کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

یاد رہے کہ بھارتی دارلحکومت کی شدید آلودہ فضا کی وجہ سے اس میچ کو ختم کرنے کی بھی تجویز آئی تھی مگر بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کی صحت کو اہمیت نہ دیتے ہو میچ کرایا جس میں میزبان سائیڈ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

یہ امر پاکستان کیلئے بھی پریشان کن ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کی امیدیں بھی روشن ہیں تاہم پاکستان میں بھی فضائی آلودگی انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے اور لاہور شہر کو فضائی آلودگی کے حوالے سے پہلا نمبر بھی دیا جا چکا ہے۔

مزید : کھیل