”فخر زمان ٹی 20 کے کھلاڑی نہیں اور امام الحق کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا، آسٹریلیا کیخلاف امام کو اوپنر بھیجا گیا تو۔۔۔“ راشد لطیف نے ایسی بات کہہ دی کہ مصباح بھی سوچ میں پڑ جائیں

”فخر زمان ٹی 20 کے کھلاڑی نہیں اور امام الحق کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا، ...
”فخر زمان ٹی 20 کے کھلاڑی نہیں اور امام الحق کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا، آسٹریلیا کیخلاف امام کو اوپنر بھیجا گیا تو۔۔۔“ راشد لطیف نے ایسی بات کہہ دی کہ مصباح بھی سوچ میں پڑ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ فخر زمان ٹی 20 میچز کیلئے قطعی نامناسب کھلاڑی ہیں جنہوں نے 12 ٹی 20 میچز میں 9 کی اوسط سے صرف 110 رنز بنائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا تھا کہ فخر زمان کسی طرح بھی پاکستان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کیلئے مناسب نہیں ہیں کیونکہ وہ ٹی 20 کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں، ٹی 20 کرکٹ کی تین سے چار اننگز میں انہوں نے کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھائی اور پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ میں ان کے ہونے سے ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا جبکہ ان کی ناقص تکنیک کے ساتھ انہیں ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے فخر زمان کو ون ڈے کا اچھا کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ ون ڈے میں باﺅلرز تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور بلے باز کیلئے کھیلنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔راشد لطیف کا یہ بھی ماننا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین امام الحق کے ٹیم میں ہونے سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں امام الحق کی موجودگی سودمند ثابت نہیں ہوگی کیونکہ امام الحق صرف اپنے لئے کھیلتے ہیں اور اپنے ذاتی رنز میں اضافہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امام الحق کا اسٹرائیک ریٹ بھی کم درجے کا ہے اور اگر انہیں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کر کے اوپنر کے طور پر بھیج دیا گیا تو پاور پلے میں پاکستان زیادہ سے زیادہ 40 رنز بناپائے گا اور پوری اننگز میں زیادہ سے زیادہ 140 رنز کا مجموعی سکور کرپائے گا۔

مزید :

کھیل -