مولانا فضل الرحمان نے چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں وزراءسے متعلق کیا کہا ؟ ارشادبھٹی نے بتادیا

مولانا فضل الرحمان نے چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں وزراءسے متعلق کیا کہا ...
مولانا فضل الرحمان نے چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں وزراءسے متعلق کیا کہا ؟ ارشادبھٹی نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں کہاہے کہ وزراءبیانات کے ذریعے مجھے اکسا رہے ہیں، اگر وہ چاہتے ہیں تو میں دھرنے کو لمبا کرلیتا ہوں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی ہے اور اقتدار کیلئے سب کچھ کیاہے ،مشکل وقت میں مشاہد اللہ کو فارغ کردیا ، پرویز رشید اور طارق فاطمی کی قربانی دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے باہر آنے اور گھر جانے کو ڈیل نہیں قراردیا جاسکتا کیونکہ عدالتیں میرٹ پر فیصلے کرتی ہیں ، ان فیصلوں پر اعتراض ہوسکتاہے لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کے عدالتیں ڈیل میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی بات توہین عدالت ہے یا وہ ان باتوں کا ثبوت لیکر آئیں جوان کی جانب سے کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں کہاہے کہ وزراءبیانات کے ذریعے مجھے اکسا رہے ہیں، اگر وہ چاہتے ہیں تو میں دھرنے کو لمبا کرلیتا ہوں۔