ڈین جونز کی ’چھٹی‘ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کسے ملنے کا امکان ہے؟ ناقابل یقین نام نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈین جونز کی رخصتی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے سپرد کئے جانے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ نہیں ہوں گے جبکہ فرنچائز نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی۔ڈین جونز کے رخصت ہوجانے کے بعد اس بات کا قومی امکان پیدا ہوگیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر فرنچائز کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں گے۔
یاد رہے کہ مصباح الحق بطور کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ وابستہ رہے ہیں، ان کی قیادت میں ہی ٹیم پی ایس ایل ون کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ اس وقت وہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔