”جو ملک چلانا جانتا ہے اس کوجیل میں ڈال دیاگیا“،مولانافضل الرحمان کے آصف زرداری سے متعلق ریمارکس

”جو ملک چلانا جانتا ہے اس کوجیل میں ڈال دیاگیا“،مولانافضل الرحمان کے آصف ...
”جو ملک چلانا جانتا ہے اس کوجیل میں ڈال دیاگیا“،مولانافضل الرحمان کے آصف زرداری سے متعلق ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جو ملک چلاناجانتاہے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا،آصف زرداری کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔میری دعائیں آصف علی زرداری کےلئے ہیں۔ اللہ انہیں صحت دے۔
انہوں نے کہا کہ جو ملک چلاناجانتاہے اس کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ نااہل لوگوں کو ملک پرمسلط کردیاگیا۔ نااہلوں کوحکومت عطاکردی گئی توملک کیسے چلے گا؟ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر سیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائز عمل ہے۔

مزید :

قومی -