تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے چودھری پرویز الہٰی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے چودھری پرویز الہٰی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے چودھری پرویز الہٰی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ چودھریز الہٰی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملہ طے نہیں کروا پائیں گے البتہ چودھری شجاعت یہ کام کرسکتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ چودھری غلام سرور خان بھلے آدمی ہیں لیکن ان میں وفاقی وزیر کی اہلیت نہیں ہے ، وہ بہت بڑے لیڈر چودھری نثار کو شکست دیکر پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں کا پس منظر انتہائی پسماندہ ہے۔میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جو لو گ نواز شریف کی بیماری کے بارے میں ہمدردی کررہے ہیں، وہ منافقت کررہے ہیں۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملہ طے نہیں کروا پائیں گے البتہ چودھری شجاعت یہ کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ایک مذاکراتی ٹیم ہے جس کے پیچھے چودھری شجاعت تشریف لے جایا گیا ہے ۔ان کو بھی حکومت نے نہیں بلایا بلکہ کسی نے کہا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تیسر ی یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔