بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راج کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153رنز بنائے جسے بھارت نے با آسانی 2وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں پوراکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ساراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم راج کوٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ محمد نعیم نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس نے 29، سومیا سرکار نے 30، مشفیق الرحیم نے 4، محمود اللہ نے 30، عفیف حسین نے 6، مصدق حسین نے 7 اور امین الاسلام نے 5 رنز بنائے۔بھارت نے مقررہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کیا ۔بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 85،شکھر دھون نے 31اور شریز لیر نے 24رنز بنائے ۔

مزید :

کھیل -