”صورتحال میں دن بدن بہتری آرہی ہے“، رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

”صورتحال میں دن بدن بہتری آرہی ہے“، رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ...
”صورتحال میں دن بدن بہتری آرہی ہے“، رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سپیکر پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ فوج کا کردار مثبت ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کردار بھی مثبت ہے، کچھ باتوں پر تحفظات ہیں لیکن صورتحال میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ فوج کا کردار مثبت ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کردار بھی مثبت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ باتوں پر تحفظات ہیں لیکن صورتحال میں دن بدن بہتری آرہی ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں پر حکومتی کمیٹی کو بریف کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی بھی کوشش کررہی ہے کہ مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے، الیکشن پر تحفظات کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔کوئی حلقے کھلوانے ہیں تو اس کے لئے الیکشن کمیشن بھی موجود ہے ۔چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سکھو ں کوکرتار پور آنے کے لئے پاسپورٹ کا پابند بناناچاہئے ۔

مزید : قومی


loading...