حکومت نے گز شتہ10 ماہ میں 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتار دیا:فرخ حبیب

حکومت نے گز شتہ10 ماہ میں 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتار دیا:فرخ حبیب
حکومت نے گز شتہ10 ماہ میں 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتار دیا:فرخ حبیب

  



فیصل آباد(صباح نیوز)  وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گز شتہ10 ماہ میں 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتار دیا ہے اور بیرو نی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں،کرنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئے گی،وزیراعظم عمران خان اورتر کی کے صدر رجب طیب اردگان کی خصوصی کوششوں سے''کارکے ''کا مسئلہ حل ہوا اورکارکے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ کمپنی نے 200 ارب روپے معاف کئے،پاکستان اور ترکی کے وزرائے اعظم نے اس تناع کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے معیشت میں مزید بہتر آئے گی،قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہو گیا تھا۔

پارٹی کارکنوں سےگفتگو کرتے ہوئےمیاں فرخ حبیب نےکہاکہ ملکی ترقی اور خوشحالی سمیت کشمیر کاز کونقصان پہچانے کے لئے مولانا انتشار کی سیاست پر اترآئے ہیں ،عوام کسی صورت انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اپوزیشن کا احتجاج کرپشن بچانے کےسواکچھ نہیں ہے لیکن حکومت کرپٹ سیاستدانوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی،جب تک کرپٹ عناصر سے ملکی دولت وصول نہیں کی جائے گی حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ نئی انڈسٹریز کے ساتھ انڈسٹریز کی بحالی وزیر اعظم کا مشن ہے،اس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،انڈسٹریز کی بحالی سے روز گار کے وسیع مواقع پیدا ہونگے جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...