رہبر کمیٹی کا پلان بی کیاہے ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتادیا

رہبر کمیٹی کا پلان بی کیاہے ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتادیا
رہبر کمیٹی کا پلان بی کیاہے ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ پلان بی یہ ہے کہ12 ربیع الاول کے اگلے دن سارے ملک کی سڑکیں بند ہوں تاکہ حکومت پر دباﺅ بڑھایا جاسکے ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اصل بات کڑا احتساب ہے اور اداروں نے ہر صورت میں ٹھیک ہوناہے ، یہ ملک برباد ہی درمیانے راستے کی وجہ سے ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دو قومی نظریہ بھی اوپر نیچے ہوجاتاہے لیکن ایک نظریہ کبھی اوپر نیچے نہیں ہوتا اور وہ نظریہ ضرورت ہے کہ اس کو لے جاﺅ ، اس کولے آﺅ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کہ سٹیل مل کا یہ حال کیوں ہوا ہے ؟ ایان علی اس وقت کہاں اور کیا کرہی ہیں ؟ یہ سن کربڑی حیرت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پلان بی یہ ہے کہ12 ربیع الاول کے اگلے دن سارے ملک کی سڑکیں بند ہوں تاکہ حکومت پر دباﺅ بڑھایا جاسکے ۔مولانا فضل الرحمان نے یہ پیغام بھیجوا دیاہے کہ اگر میری چند باتیں نہ مانی گئیں تو سڑکیں بند کردی جائیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...