حکومت نے اپوزیشن کوبڑی پیشکش کردی

حکومت نے اپوزیشن کوبڑی پیشکش کردی
حکومت نے اپوزیشن کوبڑی پیشکش کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مولانا فضل الرحمان کوبڑی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پریڈ گراﺅنڈ میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے پیش نظر حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیاہے ۔ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پرتیار ہوگئی ہے ۔

حکومت کی جانب سے اپوزیشن کوباضابطہ طورپرتحقیقات کی پیشکش کردی گئی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی جوڈیشل کمیشن یاپارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کرائی جاسکتی ہیں۔حکو مت کی جانب سے اپوزیشن کو یہ پیشکش سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے ذریعے کی گئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...