مذاکرات کی ضرورت نہیں،استعفیٰ لےکرآﺅ، مولانا فضل الرحمان نے واضح کردیا

مذاکرات کی ضرورت نہیں،استعفیٰ لےکرآﺅ، مولانا فضل الرحمان نے واضح کردیا
مذاکرات کی ضرورت نہیں،استعفیٰ لےکرآﺅ، مولانا فضل الرحمان نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں،مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے،استعفیٰ لےکرآﺅ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزاد ی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس چوری کی پوری قوم گواہ ہو اس کی تحقیق نہیں ہوتی بلکہ استعفیٰ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس پانچ سال سے زیر التواپڑا ہواہے ، بیرون ملک سے اکٹھاکیاگیا فنڈ کہاں گیا ؟ ان کا کہنا تھا کہ اب آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا ، میں پاک فوج کے ترجمان کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ حکومت اس اجتماع کو حقارت سے نہ دیکھے بلکہ سنجیدگی سے لے ۔انہوں نے کہا کہ کیا آنیا ں جانیا ں لگا رکھی ہیں،مذاکرات کی ضرورت نہیں،استعفیٰ لےکرآﺅ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہفتے کی رات سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہوگی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...