پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے:شاہ محمودقریشی

پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے:شاہ ...
پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے:شاہ محمودقریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپورسٹی(صباح نیوز)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نےسنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کادورہ کیا،سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال اور پاکستانی سفارت خانے کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان اور سنگاپور پور کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی نوعیت اور  تجارت کے حجم میں اضافے سمیت، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے  فروغ  کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،ٹیکنالوجی، تعمیرات، صنعت و زراعت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں  دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔مخدوم شاہ محمود قریشی  نے ہدایت کی کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔

علاوہ ازیں 9 نومبر کو، حضرت گرو نانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کے تاریخی موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان "کرتارپور راہداری" کا افتتاح کرنے جارہے ہیں -دنیا بھر میں موجود سکھ برادری،  پاکستان کیطرف سے اٹھائے جانے والے، اس خیر سگالی کے اقدام پر،  بھرپور جوش و خروش اور خوشی کا اظہار کر رہی ہے ،اسی تناظر میں  جمعرات کو سنگاپور کی  سکھ برادری کی طرف سے ایک "فوٹو نمائیش" کا اہتمام کیا گیا،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور میں سجائی ئی اس تصویری نمائش کا افتتاح کیا،یہ "تصویری نمائش، سکھ دھرم کے پانی "حضرت بابا گرونانک کے پاک سر زمین (پاکستان)کی طرف کیے گئے سفر، اور ان  مقامات  کی تاریخی اہمیت سے متعلق ہے ،یہ تصویری نمائش  "گوردوارہ گرو سنگھ سبھا"سنگاپور کے مرکزی ہال میں سجائی گئی ہے،اس تصویری نمائش میں ، بین الاقوامی شہرت کے حامل، شہرہ آفاق کتب، پاکستان میں سکھوں کی میراث، ایک گم گشتہ تاریخ اور تلاش_پیہم( Sikh Legacy in Pakistan,  Lost heritage and Quest continues ) کے مصنف، سکھ دھرم کے معروف سکالر /محقق، امردیپ سنگھ کی طرف سے بنائی گئی تصاویر، نمایش کیلئے رکھی گئیں ،اس نمائش کا بنیادی مقصد، پاکستان میں سکھ ازم کی میراث اور بابا گرو نانک سرکار کے سفر _پاکستان کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ امردیپ سنگھ  نے ان تصاویر کے ذریعے جس طرح پاکستان میں موجود سکھ ازم کی تاریخ کو، اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے وہ قابل تحسین ہے،وزیر اعظم پاکستان، عمران خان نے انتہائی مختصر وقت میں، سکھ برادری سے کیا گیا "کرتارپور راہداری"کا وعدہ، پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے،9 نومبر کے دن وزیر اعظم پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح کر کے، ایک نء تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں،پاکستان کے اس خیر سگالی کے اقدام سے، ہماری سکھ برادری حضرت بابا گرو نانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کی تقریبات کو  بھرپور انداز میں منا سکے گی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھلنے سے، پاکستان کی طرف سے بین المذاہب ہم آہنگی اور خیر سگالی کا پیغام پوری دنیا میں جائے گا،واضح رہے کہ یہ تصویری نمائش اس سے قبل برطانیہ اور ملائیشیا میں بھی کامیابی سے لگائی جا چکی ہے اور عنقریب، امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بھی ان تصاویر کو نمائیش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -