مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں,وہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں:شوکت یوسفزئی

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں,وہ ملک میں انارکی پھیلانا ...
مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں,وہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں:شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا  شوکت یوسفزئی نے کہاہےکہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں وہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ فضل الرحمن کو سوچنا چاہیے کہ ان کو دھرنے کے لیے دھکا دینے والے کون تھے:، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے ملک کی معیشت کا نقصان ہو رہا ہے۔ مولانا 10 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

 قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےشوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے2014میں کہا تھا کہ ایک سال میں حکومت کی کارکردگی نہیں جانچی جا سکتی, حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے پورا پورا وقت دینا چاہیے,مولانا اپنے دھرنے سے اپوزیشن کی لیڈرشپ کا حصول اور کشمیر مسئلے کو پیچھے دھکیلنا چاہتے تھے جس میں وہ کامیاب ہو گئے ہیں اور یہ مودی اور بھارت بھی چاہتا تھا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دوسری حکومتوں کے مقابلے میں ہماری حکومت میں مہنگائی کی شرح کم ہے,پی پی پی کی حکومت میں پہلے سال مہنگائی کی شرح 21.5 فیصد، مسلم لیگ ن کی8.5 فیصد اورتحریک انصاف کی 8 فیصد رہی لیکن اپوزیشن نے ایک ساتھ ملکر غلط پروپیگنڈا کیا,وزیراعظم عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ جب بھی کرپٹ لوگوں کا احتساب کرونگا تو تمام کرپٹ لوگ اکٹھے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں پی پی پی اور پی ایم ایل ن کے ورکرز شرکت نہیں کر رہے،دھرنے میں مدرسوں کےطالب علموں کو لایا گیا ہے جس کی وجہ سے انکا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔