”اگر یہ کام ہوگیا تو مولانا فضل الرحمان کو بڑا فائدہ ہوگا“، رحیم اللہ یوسف زئی نے نشاندہی کردی

”اگر یہ کام ہوگیا تو مولانا فضل الرحمان کو بڑا فائدہ ہوگا“، رحیم اللہ یوسف ...
”اگر یہ کام ہوگیا تو مولانا فضل الرحمان کو بڑا فائدہ ہوگا“، رحیم اللہ یوسف زئی نے نشاندہی کردی

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاہے کہ اگر آزادی مارچ کے مقاصد حاصل ہوگئے تو جے یو آئی کو بڑا فائدہ ہوگا اور آئندہ کے انتخابی اتحاد میں مولانا فضل الرحمان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ جے یوآئی ف خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے بعد سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے ، یہ ایک بڑی متحرک سیاسی جماعت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آزادی مارچ کے مقاصد حاصل ہوگئے تو جے یو آئی کو بڑا فائدہ ہوگا اور آئندہ کے انتخابی اتحاد میں مولانا فضل الرحمان کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا ۔ ان کا کہناتھا کہ جے یو آئی کے پی میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی اور اگر اکیلے لڑے گی تو ووٹ تقسیم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں جو وعدے کرلئے ہیں ، ان کوپوراکرنا بہت مشکل ہورہاہے جبکہ ملک کی معاشی صورتحال بھی خراب ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...