چودھری پرویزا لہٰی کو وفاقی وزراءکی جانب سے مشکلات کا سامناہے ، حامد میر کا دعویٰ

چودھری پرویزا لہٰی کو وفاقی وزراءکی جانب سے مشکلات کا سامناہے ، حامد میر کا ...
چودھری پرویزا لہٰی کو وفاقی وزراءکی جانب سے مشکلات کا سامناہے ، حامد میر کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ چو دھری پرویز الہٰی ابھی تک پر امید ہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن ان کوحکومتی وزراءکی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت کے کچھ وزراءاور مشیر بعض نہیں آرہے ، وہ ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے حکومتی مذاکراتی ٹیم اورچودھری پرویز الہٰی کو مشکلات کا سامناہے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے یہ باتیں وزیر اعظم عمران خان تک پہنچائی ہیں۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی اور ان کے کچھ ساتھیوں کا خیال ہے کہ کچھ وزراءان کی کوششوں کوناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے مولانا فضل الرحمان کو بہانہ بنانے کا موقع مل جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی ابھی تک پر امید ہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن ان کوحکومتی وزراءکی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...