سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بڑی خوشخبری سنا دی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بڑی ...
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بڑی خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری،سید خورشید شاہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن  آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی زیر حراست  تین اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔

جن اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق صدر  آصف علی زرداری،سید خورشید احمد شاہ اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  شامل ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے دو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن قومی اسمبلی کے جو پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں وہ رواں اجلاس کے لیے ہیں،اسد قیصر کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تینوں اراکین اسمبلی کی ایوان میں آمد یقینی بنائیں۔پی پی پی کے سید خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی زیر حراست ہیں جب کہ خواجہ سعد رفیق آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صدر آصف زردرای جعلی اکاؤنٹس کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید : قومی


loading...