پاکستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جس کو برؤے کار لانے کی ضرورت ہے:وزیر اعظم

پاکستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جس کو برؤے کار لانے کی ضرورت ...
پاکستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جس کو برؤے کار لانے کی ضرورت ہے:وزیر اعظم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جس کو برؤے کار لانے کی ضرورت ہے، دنیا بھر سے لوگ پاکستان کا رخ کریں گے جس سے سیاحت سے منسلک سیکٹرز کو فروغ ملے گا، نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک میں سیاحت کے فروغ اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ نیشنل ٹورازم اسٹریٹیجی 2020-2030تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ٹورازم ایکشن پلان 2020-2025مرتب کیا گیا ہے،سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف ایونٹس کے لئے نیشنل کلینڈر ترتیب دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ پی ٹی ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے,پی ٹی ڈی سی کی نئی ویب سائٹ قائم کی گئی ہے اور آن لائن بکنگ کا نظام رائج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحت سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر بھی تفصیلی طور پر غور کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جس کو برؤے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کے فروغ سے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد کو تفریح کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ دنیا بھر سے لوگ پاکستان کا رخ کریں گے جس سے سیاحت سے منسلک سیکٹرز کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید : قومی


loading...