پنجاب حکومت نے ایمرجنسی سروس رسیکیو کو مزید موثر بنانے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کی تجویز کام شروع کر دیا
لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے ایمرجنسی سروس رسیکیو کو مزید موثر بنانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کی تجویز کام شروع کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو تجویز دی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے بڑے ہپستالوں میں ہیلی پیڈ بنانے جائے جبکہ کسی حادثہ کی صورت میں دور کے علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی جائے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے مذکورہ تجویز پر ایک ماہ میں فربیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ ہیلی سروس شروع کرنے کے لئے نجی اور فلاحی اداروں سے بھی مشاورت کی جائے گئی۔