خزانہ ڈھونڈنے کے لیے آدمی نے اپنی 10سالہ بیٹی کو قتل کر دیا، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے خزانہ تلاش کرنے کے لیے اپنی 10سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر برابیکنی میں پیش آیا ہے جہاں اس سفاک باپ کو ایک تانترک نے بتایا تھا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کو بلی چڑھا دے تو اسے خزانہ ڈھونڈنے میں مدد ملے گی جو کہ اس کے گھر میں ہی کسی جگہ دفن ہے۔
رپورٹ کے مطابق تانترک کے اس مشورے کے بعد باپ نے بہیمانہ تشدد کرکے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی لاش گھر میں ہی دفن کر دی۔ بیٹی پر تشدد کے دوران جب ماں اپنی بچی کو بچانے کے لیے آگے آئی تو اس نے ماں کو بھی پیٹ ڈالا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور گھر سے بچی کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔