پشاور میں سفاک ماں نے اپنی بیٹی کا ہی گھر اجاڑ دیا
شبقدر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں سفاک ساس نے اپنے جواں سال داماد کو قتل کر کے خود اپنی بیٹی کا گھر اجاڑ دیا۔ معمولی جھگڑے پر ساس نے فائرنگ کر کے اپنے داماد کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شبقدر کے مرکزی بازار کے رہائشی اور سابقہ نائب ناظم تحصیل شبقدر اخترگل کے 24 سالہ جوان بیٹے کلیم اللہ کو معمولی گھریلو ناچاقی پر ساس نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔مقتول کلیم اللہ کی 2 سال قبل ہی شادی ہوئی تھی، ایک ہفتے قبل معمولی جھگڑے کے بعد بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی اور کلیم اللہ اپنے والد اخترگل اور چچا کے ہمراہ بیوی کو منانے کے لیے سسرال پہنچے تھے۔اس دوران فریقین کے مابین بحث و تکرار ہوئی اور تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر کلیم اللہ کی ساس مسماتہ نگارہ سلطان زوجہ تاج محمد نے اپنے داماد کو پستول سےاندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرملزمہ نگار سلطانہ اور اس کے شوہر تاج محمد کوآلہ قتل کے ساتھ گرفتار کرلیاہے۔