یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کے بعد تجارت پر معاہدہ ہو جائے گا: برطانوی وزیراعظم

یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کے بعد تجارت پر معاہدہ ہو جائے گا: برطانوی ...
یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کے بعد تجارت پر معاہدہ ہو جائے گا: برطانوی وزیراعظم

  

لیوٹن (مجتبیٰ علی شاہ)برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ کے بعد تجارت پر معاہدہ ہو جائے گا ۔ان کا کہنا ہے امید ہے کہ معاہدہ ہو جائے گا تاہم اگر معاہدہ نہ بھی ہوا تب بھی ہم آگے بڑھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ۔برطانوی وزیراعظم سے یورپی یونین کمیشن کے صدر اروسولاوان ڈیرلیین نے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ایک معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان کا ابھی معاہدہ ہونا باقی ہے اور مذاکرات کرنے والی ٹیموں کے درمیان بات چیت تیزی سے جاری ہے ۔منتقلی کی مدت 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والی ہے ، اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین پر تجارت کرے گا ۔ یعنی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں محصولات عائد کردیئے جائیں گے۔

مزید :

برطانیہ -