ٹھٹھہ سیمنٹ کے بعد از ٹیکس نفع میں 572 فیصد کا نمایاں اضافہ

ٹھٹھہ سیمنٹ کے بعد از ٹیکس نفع میں 572 فیصد کا نمایاں اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی):ٹھٹھہ سیمنٹ کے بعد از ٹیکس نفع میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران 572 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کو 39.7 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی تاہم گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 266.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کے خالص منافع میں 226.9 ملین روپے یعنی 572 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مالی سال 2020 کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کو 39.7 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔ گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 266.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

مزید :

کامرس -