ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 39ویں برسی منائی گئی

ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 39ویں برسی منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 39ویں برسی 5نومبر کو منائی گئی۔شباب کیرانوی 1925 میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے جن کا اصل نام حافظ نذیر احمد تھا۔ وہ بنیادی طور پر حافظ قرآن تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1955 میں بطور پروڈیوسر فلم ”جلن“سے کیا جبکہ بطور ہدایتکار ر ان کی پہلی فلم ”ثریا“تھی۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بے شمار شہرہ آفاق فلمیں بنائیں۔ تین سال بعد سپر ہٹ موویز کے بینر تلے انہوں نے ”ٹھنڈی سڑک“فلم بنائی جو قدرے کامیاب ہوئی۔1960 میں اسی ادارے کے تحت انہوں نے ایک جادوئی ٹائپ فلم ”گلبدن“بنائی اور حسب معمول اس کی ہدایات بھی اے حمید ہی نے دیں۔انہوں نے پہلی باراپنے ہی ادارے سپر ہٹ موویز کی فلم ”ثریا“کی ڈائریکشن دی جو ایک عمدہ ومعیاری اور کامیاب شاہکار ثابت ہونے سمیت شباب کیرانوی کے ہدایتکار انہ کیریئر کیلئے سنگ میل ثابت ہوئی۔بطور ہدایتکار کامیاب فلموں میں ثریا،مہتاب،ماں کے آنسو،شکریہ،جمیلہ،عورت کا پیار،آئینہ،انسانیت،دل دیوانہ،میری دوستی میرا پیار،شاہی محل،تمہی ہو محبوب میرے،انسان اور آدمی،انصاف اور قانون،افسانہ زندگی کا،بازار،دل کا آئینہ،من کی جیت،پردے میں رہنے دو،آئینہ اور صورت،میرا نام ہے محبت،انسان اور فرشتہ سمیت دیگردرجنوں فلمیں شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -