عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا، عمران

 عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا، عمران

  

لاہور(فلم رپورٹر)  اداکار و ماڈل عمران ساحل نے کہا ہے کہ میں نے عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا ہے،شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے اور کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران ساحل نے یہاں جو بھی مرد یا خاتون اداکار کامیابی کی سیڑھی چڑھنا شروع کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح اسے ناکام بنانے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔

عمران ساحل نے کہا کہ کہ خدا کی ذات جسے عزت دے اسے کوئی ذلت نہیں دے سکتا لیکن کوئی بھی اس پر غور کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں بہت جلد ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ اپنے  پرستاروں کے سامنے آؤں گا۔

مزید :

کلچر -