معیاری فلموں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، اقراء رفیق

معیاری فلموں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، اقراء رفیق

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل اقرا رفیق نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ سٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں اقرا رفیق نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرورکام کروں گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا اسے کامیابی نہیں مل سکتی مزید کہا کہ پاکستان میں شوبز کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے-

جسے منظرعام پر لانے کی ضرورت ہے فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح سے انڈسٹری ترقی حاصل کرسکتی ہے۔

مزید :

کلچر -