گلوکار رانا بوبی کا نیا گانا ”یہ دل میرا ” مقبول ہوگیا

گلوکار رانا بوبی کا نیا گانا ”یہ دل میرا ” مقبول ہوگیا

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکار رانا بوبی کا نیا گانا ”یہ دل میرا ” تیزی سے مقبولیت کے زینے طے کررہا ہے۔رانا بوبی کا یہ گانا الگ ریکارڈز نے ریلیز کیا ہے جس کے رائٹر اور کمپوزر بھی وہ خود ہیں۔ میوزک ظاہر عباس نے تیار کیا اور وڈیو کے ڈائریکٹر احتشام الحق جب کہ پروڈیوسر رضوان احمد ہیں۔اس بارے میں رانا بوبی کا کہنا ہے کہ  مجھے اس گانے کا رسپانس توقع سے بڑہ کر ملا ہے جس کے لئے شائقین کا مشکور ہوں گلوکار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کیرئیر میں معیاری گلوکاری کو ترجیح دینے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کلچر -