شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، ڈیشی خان

 شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، ڈیشی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل ڈیشی خان کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے،اچھا فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنی محنت کے ساتھ انصاف کرے۔ ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت اور ترکی کے ڈراموں کو مات دے دی ہے۔شہباز حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈراموں کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کو پاکستانی ڈراموں نے سدھارنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتا ہوں زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ڈیشی خان نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جو 24 گھنٹے سٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری ر تھا۔

لیکن آج جب سٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ڈیشی خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔ 

مزید :

کلچر -