محنت و لگن سے ہمیشہ کامیابی حاصل ہوتی ہے، آنچل خان

محنت و لگن سے ہمیشہ کامیابی حاصل ہوتی ہے، آنچل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج پرفارمرآنچل خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ جھوٹی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں‘محنت اور لگن سے کمائی شہرت کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں نئے چہرے آنے سے انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں۔میری اس وقت تمام طر توجہ سٹیج ڈراموں کی طرف ہے ابھی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اگر مستقبل میں مجھے کسی اچھے پراجیکٹ کی آفر ہوئی تو اس میں ضرور کام کرو ں گی۔آنچل خان نے مزید کہا مجھے انڈسٹری میں خود کو منوانے کیلئے کسی سفارش یا بیک ڈور اختیار کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی مجھے اپنا کام کی وجہ سے آگے آنے کا موقعہ ملا ہے۔میں ہمیشہ الگ اور کچھ ہٹ کے کام کرنا چاہتی ہوں اور ہمیشہ اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ حسن کی دیکھ بھال کیلئے بزرگوں کے ٹوٹکے استعمال کرتی ہوں اپنی فیملی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔ خصوصی بات چیت میں آنچل خان نے مزید بتایا پاکستا ن فیشن انڈسٹری میں اپنی مثال آپ ہے۔دنیا بھر سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد پاکستانی ڈیزائنر ز کے ملبوسات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اس کی اہم وجہ منفر اور اعلیٰ کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن اور تابناک ہے بس اس کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -