سٹیج پر اداکاری کرنا بہت پسند ہے، اداکار گوشی خان

سٹیج پر اداکاری کرنا بہت پسند ہے، اداکار گوشی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئرکامیڈین گوشی خان نے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم میں کام کرنے کے باوجود سٹیج ڈرامے کا چسکا ابھی تک میرے ساتھ چپکا ہوا ہے اور میرا دل کرتا ہے اسی لئے میں سٹیج ڈرامہ میں کام کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ایک زمانے میں سٹیج ڈرامے میں ولگیرٹی کا تصور تک نہیں تھا مگر بعد میں کاروبار کرنے والے لوگ سٹیج ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے۔ر انہوں نے سٹیج ڈرامے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ۔گوشی خان نے کہا کہ میں آج بھی اس ڈرامے میں کام کرتا ہوں جس میں لوگوں کے لئے طنزو مزاح کے ساتھ اصلاح کا پہلو ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -