پرفارمنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیتی ہوں، مومنہ بتول

پرفارمنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیتی ہوں، مومنہ بتول

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہاہے کہ صرف شوبز ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں انسان ہر روز نیا سیکھتا ہے اور اسے آگے بڑھنے کیلئے سیکھنا بھی چاہیے۔مومنہ بتول نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیتی ہوں اور پھر اس میں سامنے آنے والے کمی کوتاہیاں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس سے میرے فن میں نکھار آیا ہے۔ اپنے فن کی خود سب سے بڑی نقاد ہوں اپنی پرفارمنس کا جائزہ لیتی ہوں جس سے مجھے کمی کوتاہیاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مومنہ بتول نے کہا کہ مثبت تنقیدکا کبھی بھی برانہیں منایا بلکہ موجودہ دور میں ایسے لوگوں کواپناخیر خواہ سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کسی بھی شعبے سے وابستہ کوئی شخص اگر یہ سمجھ لے کہ وہ پرفیکٹ ہے توسمجھیں اس کا زوال شروع ہو گیا۔

مزید :

کلچر -