اداکارہ سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرلیا

اداکارہ سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرلیا

  

لاہور (فلم رپورٹر)شوبز کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پر شوہر کا نام ہٹا کر اپنے والد کا نام لگادیا ہے جس سے ان کا نام ’سیدہ طوبیٰ عامر‘ کے بجائے اب ’سیدہ طوبیٰ انور‘ ہوگیا ہے۔دوسری جانب سیدہ طوبیٰ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فولو نہیں کیا ہوا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

جس کے بعد عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

مزید :

کلچر -