دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا: حق خود اراداریت ملنے تک مشن جاری رہے گا، حریت رہنماؤں کا عزم 

دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا: حق خود اراداریت ملنے تک مشن ...

  

سرینگر (آن لائن) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے  یوم شہدائے جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منا یا کہ وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت تسلیم کیے جانے تک شہداء کا مشن جاری رکھیں گے۔ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں پاکستان ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیاتھا کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کیں اور انکی بیش بہاقربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتیں۔حریت رہنماؤں نے کہا کہ 1947میں جموں میں مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھاجس میں لاکھوں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔ حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ 

یوم شہدائے جموں 

مزید :

صفحہ آخر -