سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی 

  سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی،دوران سماعت وکلاء نے استدعاکی تھی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے سماعت مؤخر کی جائے، پولیس اہلکاروں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے دہشت گردی کا الزام بلا جواز ہے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں،علاوہ ازیں انسداددہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی بریت کی درخواست دائر کرنے پر27 نومبر کو فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیاہے،کیپٹن (ر) عثمان کا موقف ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی تعلق نہیں ہے بد نیتی کی بنیاد پر استغاثہ میں نام شامل کیا گیا، استغاثہ میں درخواست گزار کے خلاف کوئی گواہ اور ثبوت موجود نہیں ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ  سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ سے بری کیا جائے۔
ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -