سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ کولن پاول کومکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن میں سپرد ِخاک کردیا گیا۔کووڈ 19کی پیچیدگیوں کے سبب چل بسے تھے امریکی رہنماؤں نے شاندار الفاظ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور اولین سیاہ فام جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کولن پاول کو سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن میں سپرد خاک کردیا گیا اس سے قبل ان کے تابوت کو امریکا کے قومی پرچم میں لپیٹ کرواشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں رکھاگیا، جہاں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر پاول کے کنبے کے افراد اور دیگراہم شخصیات کے علاوہ صدر جو بائیڈن، سابق صدور باراک اوبامہ اور جارج ڈبلیو بش نیز سابق وزرائے خارجہ جیمس بیکر، کونڈولیزا رائس، میڈلین البرائٹ اور ہلیری کلنٹن بھی موجود تھیں سابق امریکی صدر بل کلنٹن علالت کے سبب شریک نہیں ہوسکے جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاول کی وفات کے بعد عراق میں امریکی حملے میں ان کے کردار کی نکتہ چینی کی تھی پاول بھی ٹرمپ کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہے تھے۔سبکدوش فوجی سربراہ 84سالہ پاول کی کووڈ 19کی پیچیدگیوں کی وجہ سے 18اکتوبر کو موت ہوگئی تھی پاول کے بیٹے مائیکل پاول نے اس موقع پر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،جمیکا کے ایک تارک وطن کا بیٹا اپنی محنت، لگن اور عزائم کی وجہ سے اقتدار کی اونچی دہلیز تک جاپہنچا۔ وہ شیرکا جگر رکھتے تھے اور بڑے دل کے مالک تھے۔میری خواہش ہے کہ ہم اس ملک کو ویسا ہی بنانے کا عزم کریں، کولن پاول کی پیش رو وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ نے ایک سیاست داں اور فوجی جنرل کے طورپر ان کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاسی حربوں سے دور دور کا واسطہ نہیں تھا، وہ صرف نتائج پر نگاہ رکھتے تھے۔ انہوں نے عملیت پسندی کے انداز کوکرشماتی بنادیا۔
سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -