این اے 75دھاندلی رپورٹ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کیخلاف کارروائی کی جائے: مریم اورنگزیب 

این اے 75دھاندلی رپورٹ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کیخلاف کارروائی کی جائے: مریم ...

  

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 75 کی دھاندلی انکوائری رپورٹ پر الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کرے۔ڈسکہ الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عمران صاحب کو خلاف الیکشن قوانین کے مطابق سزا ملنی چاہیے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ اِس بات کا ثبوت ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمران صاحب نے ڈسکہ الیکش چوری کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے، تمام ذمہ داران کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ثابت ہوگیا این اے 75 میں دھاندلی کی دھند پھیلانے کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں، ووٹ کے تھیلے چوری کرنے اور عملے کے اغوا کے ذمہ دار عمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب ہیں الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ ادھوری ہے۔ اصل ذمہ داران سے صرف نظر کیوں کیا جا رہا ہے، واضح ہو گیا عمران صاحب کی ایماء پر وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے منظم انداز سے دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیا۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -