بھارت: ہسپتال کے آئی سی یو میں آگے لگنے سے 10مریض ہلاک، 6زخمی 

بھارت: ہسپتال کے آئی سی یو میں آگے لگنے سے 10مریض ہلاک، 6زخمی 

  

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی شہر احمد نگر کے سول ہسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی یو وارڈ میں 25 سے زائد کورونا کے مریض داخل تھے احمد نگر کے ضلع کلکٹر راجندر بھوسلے نے 10 کوویڈ-19 مریضوں کی موت کی تصدیق کی احمد نگر میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شنکر میسال نے بتایا کہ آگ ہفتے کی صبح گیارہ بجے کے قریب لگی تھی۔دوسری جانب ریاستی حکومت نے ہسپتال میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آگ 

مزید :

صفحہ آخر -