نئے سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی اورایس ایس پی آپریشنز نے چارج سنبھال لیا

 نئے سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی اورایس ایس پی آپریشنز نے چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے نئے سی سی پی اولاہور، ڈی آئی جی آپریشنز محمداحسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کا تعلق بیسویں کامن سے ہے انہوں نے 1992 میں بطور اے ایس پی محکمہ پولیس جوائن کیا۔فیاض احمد دیواس سے قبل آر پی او راولپنڈی اور بہاولپور تعینات رہ چکے ہیں۔ پہلی بار سی سی پی او کے چارج سنبھالنے کی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس تعینات ہونے سے پہلے وہ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز محمداحسن یونس کا تعلق پولیس سروس کے28ویں کامن سے ہے۔احسن یونس اس سے قبل سی پی اوراولپنڈی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔وہ اے آئی جی ڈویلپمنٹ،اے آئی جی آپریشنز،اے آئی جی ویجیلنس، ڈی پی او شیخوپورہ،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،ایس پی سکیورٹی لاہور سمیت کلیدی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہورکیپٹن(ر) مستنصرفیروز ڈی پی اومیانوالی کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سکیورٹی سمیت دیگر کلیدی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔دریں اثناء نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلا حکم جاری کردیا  ہے۔ احکامات کے مطابق صبح 11 سے 2 بجے تک دفتر موجودنہ ہونیوالے ایس ایچ اوزکیخلاف کارروائی ہوگی جبکہ ڈکیت اور چور گینگ کا کوئی بھی مقدمہ ڈ ی آئی جی آپریشنز کو بتائے بغیر درج نہیں ہوگا۔
 نئے سی سی پی او

مزید :

صفحہ آخر -