بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رائیڈنگ گالا کا شاندار افتتاح

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رائیڈنگ گالا کا شاندار افتتاح

  

لاہور(پ ر) بحریہ ٹاؤن اپنے وسیع و عریض انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ رہائیشیوں کو گاہے بگائے تفریح کے مواقعے فراہم کرتا رہتا ہے۔ اس تسلسل میں بحریہ ٹاؤن رائیڈنگ کلب میں سالانہ میلہ رائیڈنگ گالا منعقد کیا گیا ہے جو کہ نومبر5تا7نومبر2021ء(تین دن) جاری رہے گا۔ جس کا افتتاح بدست کموڈورریٹائریڈ محمد الیاس وائس چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین بحریہ رائیڈنگ کلب اورساجد الیاس ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاؤن نے کیا۔جس میں پورے پاکستان سے گھوڑ سواروں نے شرکت کی۔ اس میلے میں مختلف قسم کی تفریحی کھیل بھی شامل کئے گئے ہیں۔ جن میں میوزیکل چیئر، ڈرم ریس، وائیررکٹر، ریلے ریس، شو جمپ، ہارس ڈانس اور ٹنٹ پیکنگ اور بہت کچھ تھا پہلے دن بچوں کے لئے مخصوص تھا اور خواتین کئے لئے علیحدہ سے انتظام کیا گیا تھا۔ دوسرے دن اور تیسرے دن ٹنٹ پیکنگ ایونٹ ہو گا۔ آخر میں جیتنے والے گھڑ سواروں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 رائیڈنگ گالا

مزید :

صفحہ آخر -