تبلیغی اجتماع کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے،سی ٹی او

 تبلیغی اجتماع کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے،سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے کے انخلاء کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی،اجتماع آنیوالے تمام روڈز ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ رکھا جائے گا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اختتامی دعا کے وقت رائیونڈ سٹی آنیوالے تمام روڈز پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلا یا جائے گا، رائیونڈ روڈ پاجیاں موڑ سے قزلباش چوک موٹروے تک دونوں اطراف پر ون وے چلایا جائے گا، بھوبتیاں چوک تا موہلنوال تک دونوں اطراف پر شرکاء کی گاڑیوں کو ون وے چلایا جائے گا، سندر روڈ پر رائیونڈ روڈ تا سندر اڈا ملتان روڈ، رائیوڈ مانگا روڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ، اور صوئے آصل روڈ پر پر شرکا کی گاڑیوں کو یکطرفہ چلایا جائے گا، منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ انخلاء کے وقت کسی بھی قسم کی ٹریفک کو موٹروے اور رنگ روڈ سے جانب رائیونڈ نہیں اترنے دیا جائے گا۔ختتامی دعا کے بعد شہری فیروزپور روڈ سے براستہ للیانی روڈ، چونگی امر سدھو، گوالا کالونی ہلوکی سے جودھ پھاٹک رائیونڈ جا سکتے ہیں، شہری مادر ملت موڑ تا پھاٹک ریلوے کراسنگ، کاچھا پھاٹک، ہلوکی، جودھ پھاٹک سے رائیونڈ جاسکتے ہیں، انخلا کے موقع پر رائیونڈ سٹی جانیوالے راستوں پر سفر سے گریز کریں، شہری صبح 7 بجے سے دوپہر 12بجے تک رائیونڈ روڈ پر سفرکرنے سے گریز کریں، شہری ٹریفک پلان بارے مزید آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 15پر کال کر سکتے ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ رکھا جائے گا۔
سی ٹی او

مزید :

صفحہ آخر -