لوگ کہاں جائیں مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے، خورشید شاہ 

 لوگ کہاں جائیں مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے، خورشید شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ حکومت پٹرول اور ڈالر کی قیمت دو سو روپے تک لے جانا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار  اپنی رہائش گاہ پرذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا  سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ لوگ جائیں گے تو پتہ چلے گا کہ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور اس سے کس کو فائدہ ہورہاہے ان کے جانے کے بعد جب یہ معاملہ کھلے گا تو یہ پاکستان اور دنیا کا سب سے بڑا اسکینڈل ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت سرکیولیشن آف منی نہیں ہے لوگ کہاں جائیں مہنگائی سے پوری قوم پریشان ہے ملک میں بسنے والے بائیس کروڑ لوگ اپنے بچوں کو پانی میں نمک ڈال کر کھلا رہے ہیں  مگر اب تو آٹا بھی ان کی پہنچ سے دور ہوگا کیونکہ اب تو آٹا بھی 75 روپے کلوہوگا اور پٹرول ڈیڑھ سو روپے لیٹر ہوگیا ہے ملک میں تنخواہیں نہیں بڑھی ہیں لوگ مہنگائی میں گذارا کیسے کریں ڈالر کی قیمت کو اوپن کیوں چھوڑا ہے اور آج کس کو فائدہ ہورہاہے۔
خورشید شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -