حکمران معاشرے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، پرویز اشرف

 حکمران معاشرے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، پرویز اشرف

  

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکمران جان بوجھ کر معاشرے میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں،معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ڈالر نے روپے کو دو ٹکے کانہیں چھوڑا،این اے 133کا ضمنی الیکشن ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے،کارکن ذاتی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں۔  انٹی (ن) لیگ ووٹ لے کر پیپلز پارٹی جیتنے کی بھر پور پوزیشن میں ہو گی لاہور سے الیکشن جیتنے کا مطلب مستقبل میں پنجاب میں حکومت بنانا ہو گا اور یہ کر کے دکھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں اسلم گل کے ساتھ آنیوالے چیئرمین امن کمیٹی لاہور حاجی شکیل اور ٹونی شاہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت،پی ایس ایف کے وفد،پارٹی رہنما افنان بٹ اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق امجد میر کے گھر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -