عوام کو ریلیف تب ملے گا جب نااہل حکومت گھر جائے گی،شیری رحمان

عوام کو ریلیف تب ملے گا جب نااہل حکومت گھر جائے گی،شیری رحمان

  

اسلام آباد(آئی این پی) مرکزی نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر 21روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 28روپے حاصل کر رہے، عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائے گی،ہفتہ کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی 10روپے فی لیٹر لے رہی جو 15روپے تک لے جائے گی، تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250سے 300ارب حاصل کرنا چاہتی،شیری رحمان نے کہا کہ صرف پیٹرولیم لیوی کی محصولات کا ہدف 120ارب کے ریلیف پیکج سے بھی زیادہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرے گی، ملک میں مزید بحران اور مہنگائی کی سونامی آئے گی۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -