بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مشعال ملک

بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مشعال ملک

  

اسلام آباد (آئی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ 6 نومبر1947کو جموں کشمیرمیں لاکھوں مسلمانوں کوقتل کیاگیا اور بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم شہداجموں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 نومبرجموں کشمیرکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 6 نومبر1947کو جموں کشمیرمیں لاکھوں مسلمانوں کوقتل کیاگیا۔مشعال ملک نے کہا کہ 6نومبر1947کوپاکستان آنیوالے مسلمانوں کوسازش کے تحت قتل کیاگیا، بچوں کوماں سے چھین کرانہیں قتل کیا گیا، کشمیر کی وادیاں آج بھی بھارتی ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -