نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کو دوران سماعت رویہ درست کرنیکا حکم 

نور مقدم قتل کیس،ملزم ظاہر جعفر کو دوران سماعت رویہ درست کرنیکا حکم 

  

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جاری نور مقدم قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے پیشی کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم دیدیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق اگر ملزم ظاہر جعفر نے رویہ درست نہ کیا تو ویڈیو لنک کے ذریعے ملزم کی حاضری شروع کردی جائے گی۔ ملزم نے تین نومبر کی سماعت کے دوران غل غپاڑہ کیا اور سماعت میں مداخلت کی کوشش کی، 10 نومبر کو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹس جاری کردیے گئے۔

نور مقدم قتل

مزید :

صفحہ آخر -