حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھر پوراقدامات کررہی ہے، اعجاز احمد شاہ 

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھر پوراقدامات کررہی ہے، اعجاز احمد شاہ 

  

 ننکانہ صاحب (این این آئی)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمدشاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریلیف پیکج دیا گیا وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت کسانوں کی معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں کسانوں کو ان کی فصلوں کا بہتر معاوضہ مل رہا ہے اعجاز شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت جان بوجھ کر شنگ سیزن شروع نہیں کر رہی ہے سندھ میں سرکاری گندم مارکیٹ میں نہیں لائی جارہی ہے پنجاب سے گندم سندھ جانے سے قلت پیدا ہو رہی ہے عوام اب خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا اعجاز شاہ نے کہاکہ لوگوں نے اپوزیشن کے احتجاجی جلسوں کو مسترد کر دیا پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی- انہوں نے کہاکہ بہت جلد حالات مزید بہتر ہو جائیں گے-

اعجاز احمد شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -