پاکستان اورایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے

پاکستان اورایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ معاہدے پر آج دستخط ہوں گے

  

 تہران/کوئٹہ (آن لائن)پاکستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ معاہدے پر آج اتوار کو ایران کے شہر تہران میں دستخط ہوں گے،معاہدہ ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان اور زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے توسط سے کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز ایران کے شہر تہران میں ہونے والے جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی(جے ٹی سی)کا نواں سیشن شروع ہوا جس میں پاکستان اور ایران کے سرکاری حکام اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اجلاس کے دوران جہاں مختلف تجارتی مسائل زیر غور لائے گئے وہاں دوطرفہ تجارتی اہداف کے حصول کیلئے مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا سیشن کے دوران پاک ایران دوطرفہ بارٹر ٹریڈ معاہدے سے متعلق بھی مختلف امور پر اتفاق اور بات چیت کی گئی مذکورہ بارٹر ٹریڈ معاہدے پر آج اتوار کو دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔معاہدے پر ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان اور زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور دستخط کریں گے دو روزہ جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا اور بعد میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

  دستخط 

مزید :

صفحہ آخر -