ٹیپ نارتھ زون کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس بنک گارنٹی اور فیسوں میں اضافہ مسترد
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) چیئرمین نارتھ زون سید یوسف جمیل رضوی کی زیر صدارت ٹیپ نارتھ زون کی ایگزیکٹو باڈی کا لاہور میں اجلاس۔ حکومت پنجاب کیطرف ٹریول ٹریڈ پر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے بنک گارنٹی اور فیسوں میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک سال کیلئے ملتوی کرنے اور نئے ٹریول ایجنٹوں کے لیے بنک گارنٹی 8لاکھ کرنے کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ متفقہ طور پر کہا گیا ٹریول ٹریڈ کا بحران اس قدر سنگین ہے اس کے لیے فوری ریلیف پیکج کی ضرورت ہے وزیر اعظم ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے سیاحت دشمن فیصلے کو واپس کرائیں فیسوں میں اضافہ اور بنک گارنٹی ڈبل کرنے کا فیصلہ قبول نہیں فوری واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر کے ٹریول ایجنٹ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ مطالبہ کیا گیا ہے سعودیہ کے لیے فلائٹس اپریشن بحال کیا جائے عمرہ شروع کیا جائے۔
ٹیپ نارتھ زون